برطانوی بادشاہ چارلس کی تصویر والے کرنسی نوٹوں کا ڈئزاین منظرعام پر آگیا

شاہ چارلس سوئم کی تصویر 5، 10، 20 اور 50 پاؤنڈ کے پلاسٹک نوٹوں پر شائع کی جائے گی, برطانوی میڈیا


ویب ڈیسک December 20, 2022
فوٹو فائل

بینک آف انگلینڈ نے نئے بادشاہ چارلس سوئم کی تصویر والے نئے بینک نوٹ کا ڈئزاین جاری کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی سرکولیشن آئندہ برس 2024 کے وسط سے شروع کی جائے گی جس پر بادشاہ کی تصویر سرورق ہوگی جب کہ نئے بادشاہ کی تصویر والا سکہ رواں مہینے ہی جاری کردیا جائے گا۔

بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ نئے بادشاہ کی تصویر والے 49 لاکھ سکے ڈاک خانوں کے ذریعے عوام میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔

بینک آف انگلینڈ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے تصویر والے نوٹ بھی ملک بھر میں قابل قبول ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس سوئم کی تصویر 5، 10، 20 اور 50 پاؤنڈ کے پلاسٹک نوٹوں پر شائع کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں