امریکا کا پاکستان میں ہونیوالے حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے رابطہ، سیلاب متاثرین کی مسلسل حمایت کی یقین دہانی


ویب ڈیسک December 20, 2022
فوٹو فائل

امریکا نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ اُن کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو ہوئی ہے جس میں سیلاب زدگان کی حمایت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن میں تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے، وزیردفاع

انہوں نے کہا کہ 'سیلاب زدگان کی مسلسل مدد کی حمایت کرتے ہیں، آئندہ ماہ ایک نتیجہ خیز موسمیاتی کانفرنس کیلئے پرامید ہوں'۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان؛ تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، اسلحہ و پولیس موبائل لے گئے

انٹونی بلنکن نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں