ٹی وی ڈرامہ آج بھی معیار میں سب سے بہتر ہےعابد علی

اپنے ارد گرد موجود کہانیوں پر ڈرامے اورفلمیں بنائیں توانھیں زیادہ پزیرائی ملے گی


Cultural Reporter April 03, 2014
اپنے ارد گرد موجود کہانیوں پر ڈرامے اورفلمیں بنائیں توانھیں زیادہ پزیرائی ملے گی فوٹو : اشرف میمن / ایکسپریس

سینئر اداکار عابد علی نے کہا میں نے جب بھی اپنی کوئی پروڈکشن کی ہمیشہ اس بات کی کوشش کی ہے کہ اپنے ملک کی ثقافت کو بہتر انداز میں پیش کرسکوں ۔

ہمارے پاس بہت اچھے لکھنے والے موجود ہیں پھر ہمارے ارد گرد موجود بے شمار ایسی کہانیاں موجود ہیں جو سچائی سے بہت قریب ہیں اگر ہم ان ہی موضوعات کو لے کر ڈرامے یا فلمیں بنائیں تو اسے بہت زیادہ پزیرائی ملے گی، یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،انھوں نے کہا کہ ہمارا ٹیلی ویژن ڈرامہ آج بھی دنیا کے دیگر ممالک اور خاص طور سے بھارت کے مقابلے میں بہت بہتر اور معیاری ہے،ملک میں بنائے جانے والے ڈرامے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، جس تیزی سے نجی چینلز سامنے آرہے ہیں ۔

اسی تیزی سے پروڈکشن ادارے میں قائم ہورہے ہیں ایک اچھے صحت مندانہ رجحان سے ڈراموں کا معیار بہتر سے بہتر ہورہا ہے لیکن آنے والے وقت میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ نئی ٹکنالوجی ہمارے لیے بے حد ضروری ہوجائے گی اور اس کے لیے ہمیں تیار رہنا ہوگا، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو بہت اچھا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں