سعودی عرب بھجوانے کیلیے تیار تندوروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
باچا خان اور لاہور ائیرپورٹس سے قطر جانے والے ملزمان کے سامان سے بھی منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں انسداد منشیات کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران کراچی سے سعودی عرب بھیجنے کے لیے تیار کیے گئے تندوروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں شاہراہ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں تندور کے ذریعے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ناکام بنا دی گئی۔کارروائی کے دوران تلاشی لی گئی تو معلوم ہوا کہ جدہ بھیجنے کے لیے تیار کیے گئے تندوروں میں آئس جذب کی گئی تھی۔
اے این ایف نے 6 تندوروں میں سے مجموعی طور پر 56 کلو جذب شدہ آئس برآمد کرلی۔ کورئیر آفس کے ذریعے سامان بھجوانے والے ملزم کو منصوبے کے تحت طلب کرکے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت خیبر کے رہائشی اقرار احمد کے نام سے ہوئی، جو پہلے بھی راولپنڈی میں منشیات پارسل کیس میں مطلوب تھا۔
موقع پر پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ نجی کمپنی کی بس کے ذریعے مزید 5 تندور کراچی پہنچ چُکے ہیں، جس پر اے این ایف نے 2 تندور سہراب گوٹھ کے قریب سے اور 3 لیاری کے قریب سے برآمد کر لیے گئے۔ 11 تندوروں میں سے مجموعی طور پر جذب کی گئی 88 کلو 500 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
دوسری جانب باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر PK 285 سےقطرجانے والے ملزم کے پیٹ سے 120 چرس بھرے کیپسول برآمد کرکے راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم کی نشاندہی پر ائیرپورٹ سے اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اے این ایف اور اے ایس ایف کی لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر QR 629 سے دوحہ جانے والے 2 ملزمان کے ٹرالی بیگ سے 7 کلو 500 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی، جس پر حکام نے پاکپتن کی رہائشی خاتون اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تمام گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کے بعد مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔