کرسٹیانو رونالڈو کو ورلڈکپ کی بدترین الیون میں شامل کرلیا گیا

آخری 2 میچز کی اسٹارٹنگ الیون میں انھیں شامل ہی نہیں کیا گیا تھا

آخری 2 میچز کی اسٹارٹنگ الیون میں انھیں شامل ہی نہیں کیا گیا تھا۔ فوٹو: رائٹرز

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو ورلڈ کپ کی بدترین الیون میں شامل کرلیا گیا۔


ایک ڈیٹا فراہم کرنے والی فرم کی جانب سے میگا ایونٹ کے دوران حاصل شدہ اعدادوشمار کی بنیاد پر بدترین الیون کا انتخاب کیا گیا، اس میں کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل ہیں جو ورلڈ کپ کے دوران اپنی ٹیم کی جانب سے جدوجہد کرتے دکھائی دیے، آخری 2 میچز کی اسٹارٹنگ الیون میں انھیں شامل ہی نہیں کیا گیا تھا۔

بدترین الیون میں 2 آسٹریلوی اور ایک امریکی فٹبالر بھی موجود ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ کی فاتح ارجنٹائنی ٹیم کے لائوتارو مارٹینز بھی اس بدترین الیون کا حصہ ہیں۔
Load Next Story