کراچی میں ڈاکوؤں نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں
دونوں واقعات کورنگی میں پیش آئے
کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، کورنگی میں ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والا لڑکا دم توڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی میں ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران فیضان قریشی کو دو روز قبل ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا تاہم سینے میں لگنے والی گولی باہر نہ نکل سکی اور گردوں میں پھنس گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
واقعے کے دوران مشتعل افراد نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی کا طالب علم جاں بحق
دوسری جانب ڈکیتی کے ایک اور واقعہ کورنگی نمبر 6 میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری دوران علاج جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جس کی شناخت 18 سالہ قیوم عمر کے نام سے ہوئی۔
قبل ازیں گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی کے طالبعلم کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سفاکیت کے ساتھ سینے اور ٹانگ پر گولی مار کر زندگی سے محروم کردیا تھا۔
مقتول طالبعلم کی شناخت 21 سالہ بلال ولد ناصر کے نام سے ہوئی تھی۔