
کراچی ٹیسٹ جیت کر انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا، جس کے بعد تجزیہ کاروں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات زیر گردش تھی کہ بابراعظم کی جگہ کسی اور کو کپتان نامزد کیا جائے۔
دوسری جانب کپتان بابراعظم کی سپورٹ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹوئٹ کیا، شاہین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ''بابراعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اورپہچان ہے، وہ ہمارا کپتان ہے اور رہےگا، شاہین نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کے علاوہ کچھ اور سوچنا بھی منع ہے''۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ''اس ٹیم کو سپورٹ کریں ،یہی ٹیم ہمیں جتائے گی ،کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی''۔
https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1605234846070378496
اسی طرح حارث رؤف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ''بابراعظم ہمارے کپتان ہیں اور ہمیشہ رہیں گے''۔
Ap hamaray leader ho or raho ga hamesha inshallah❤️#sochnabemanahai #Respect pic.twitter.com/Qfe4hY9bp4
— Haris Rauf (@HarisRauf14) December 20, 2022
دوسری جانب ٹوئٹر پر کئی شائقین کرکٹ نے سوال اٹھایا کہ بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنا ہے یا نہیں اسکا فیصلہ ٹیم منجمنٹ، چیئرمین پی سی بی کریں گے یا کھلاڑی؟۔
https://twitter.com/_UnrealDaniel/status/1605258197106827277
انکل @iramizrajaیہ کیسےپلئیر ہیں جو سرعام سوشل میڈیا پہ گروپنگ و کمپین کر رہےہیں کیا اب کھلاڑی فیصلہ کرینگےکہ کپتان کون ہوگا اور کون نہیں..؟ کیونکہ پلئیرز پہ کوئی ضابطہ لاگو نہیں ہوتا یہی پلئیر اگر آپکےخلاف کوئی بات کر دیں تو آپ لیگل نوٹس بھیجنا شروع کر دیتےہیں
— Husnain Subhani Rajput🍁 (@_husnainsubhani) December 20, 2022
#sochnabemanahai pic.twitter.com/rbz0U1wnmc
اس ٹرینڈ کو دیکھ کر تو لگتا ہے بابر اعظم پوری ٹیم میں گروپ بندی کر رہا ہے اور یہ رویہ کرکٹ کے لیے بہت نقصان دہ ہے ۔ اسے فوری طور پر کپتانی سے فارغ کرنا چاہیے ۔ ہے تو اکمل برادران کا کزن ہی ! #sochnabhimanah
— سر ڈاکٹر فہد (@Fadiinesss) December 20, 2022
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔