نہیں چاہتے پشاور بھی کراچی جیسا بن جائے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

نہیں چاہتے کہ پشاور میں اسٹریٹ کرائم بے قابو ہوجائیں، چیف جسٹس قیصر رشید خان


ویب ڈیسک December 21, 2022
نہیں چاہتے کہ پشاور میں اسٹریٹ کرائم بے قابو ہوجائیں، چیف جسٹس قیصر رشید خان

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ نہیں چاہتے پشاور بھی کراچی جیسا بن جائے۔

پشاور ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز انور نے آئی جی پولیس سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن مکمل ہوا؟۔ آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے جواب دیا کہ جی بنوں کمپانڈ کلیئر ہوگیا ہے۔

چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ آئی جی صاحب آج کل خبریں کچھ ٹھیک نہیں ہیں، اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے، ڈکیتی اور موبائل چوری کے واقعات بڑھ گئے ہیں، نہیں چاہتے پشاور بھی کراچی جیسا بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی بھی ہمارا شہر ہے، لیکن نہیں چاہتے کہ پشاور میں اسٹریٹ کرائم بے قابو ہوجائیں، چار پانچ مہینوں سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، صوابی میں پولیس یونیفارم میں چور گھر میں داخل ہوئے اور ڈکیتی کی، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، آئی جی صاحب آپ اس کو دیکھیں، ان واقعات پر قابو پانے کی ضرورت ہے، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں