آئی سی سی رینکنگ بابراعظم سعود شکیل کی ترقی رضوان کی تنزلی

آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین اور اسمتھ پہلی اور تیسری پوزیشن پر براجمان


ویب ڈیسک December 21, 2022
آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین اور اسمتھ پہلی اور تیسری پوزیشن پر براجمان (فوٹو: ایکسپریس ویب، پی سی بی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک درجہ چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 78 اور 54 رنز کی اننگز کھیل دوبارہ دوسرے پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

پاکستان کے خلاف سابق انگلش کپتان جو روٹ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے جس کے باعث وہ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم، رضوان سمیت پاکستانی بیٹرز کی تنزلی

انگلینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر دوسرے ٹیسٹ میچ میں 63 اور 94 جبکہ 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیل کر مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 3 درجے ترقی پاکر 59 نمبر پر آگئے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر رضوان کی 7 درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 29 ویں جبکہ عبداللہ شفیق 7 درجے تنزلی کے بعد 25 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد ساتویں جبکہ پاکستان کے ابرار احمد بھی رینکنگ میں 63 واں نمبر ہیں۔

12

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں