پرویزمشرف کی بیرون ملک جانے کی درخواست کا مسترد کیا جانا افسوسناک ہے الطاف حسین
حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پرویزمشرف کی درخواست کومستردکرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، قائد ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سابق صدرمملکت جنرل پرویزمشرف کی اپنی والدہ کی عیادت اور تیمارداری کیلئے ملک سے باہر جانے کی درخواست مستردکئے جانے پر شدیدافسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کے وکلاء حضرات نے ان کی جانب سے وزارت داخلہ کو جودرخواست جمع کرائی تھی اس میں یہی اپیل کی گئی تھی پرویزمشرف کوملک سے باہرجانے کی اجازت دیدی جائے تاکہ وہ اپنی والدہ کی عیادت اورتیمارداری کرسکیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرویزمشرف کی درخواست کومستردکرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے اورپرویزمشرف کانام ای سی ایل سے خارج کردے۔