بھارتی اداکارہ عرفی جاوید عریاں لباس پہننے پر دبئی میں گرفتار
عوامی مقامات پر مختصر لباس پہننے کی ممانعت ہے خلاف ورزی پر عرفی جاوید کو گرفتار کیاگیا،دبئی حکام
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو عریاں لباس پہننے پر دبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔
دبئی حکام کے مطابق عوامی مقامات پر مختصر لباس پہننے کی ممانعت ہے خلاف ورزی پر عرفی جاوید کو گرفتار کیاگیا، یو اے ای حکام کی طرف سے حراست میں لئے جانے کے بعد عرفی جاوید کی ہندوستان واپسی کی ٹکٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کے عرفی جاوید اپنے اسٹائل اور مختصر لباس کے باعث سوشل میڈیا کےایک مخصوص طبقے میں خاصی مشہورہیں۔
دبئی حکام کی طرف سے عرفی جاوید کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ عوامی مقام پر عریاں لباس میں ویڈیو شوٹ کررہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی اداکارہ اپنی نئی پروڈوکشن کے سلسلے میں ایک ہفتے سے دبئی میں موجود ہیں۔
عرفی جاوید نیٹ فلکس اور انڈین ٹی وی چینلز کے مختلف شوز کا حصہ رہی ہیں، اسپلٹ ولاز اور فیبولس لائیو آف بالی ووڈ وائیوز ان کی مشہور سیریز ہیں۔