معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کرگئیں
بلقیس خانم کی نماز جنازہ کل بعد از مغرب امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی جائے گی
معروف گلوکارہ بلقیس خانم کراچی میں انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ کل بعد از مغرب امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی جائے گی۔
پاکستانی فلم اور میوزک انڈسٹری کو لازوال گیت دینے والی بلقیس خانم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں سیکڑوں گانے گئے جن میں "کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں" ,وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا"اور"انوکھا لاڈلا" قابل ذکر ہیں۔
بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک بڑا نام تھا ان کی گائیکی نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے، بلقیس خانم نے موسیقی کے ابتدائی تعلیم اپنے نانا استاد عنایت علی خان سے حاصل کی اور پھر منفرد انداز اپنا کر انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نامور گلوکارہ بلقیس خانم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ گلوکاری کے فن میں بلقیس خانم نے اپنا منفرد مقام حاصل کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلقیس خانم کی وفات گلوکاری کی دنیا کا بڑا نقصان ہے، بلقیس خانم کی موسیقی میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔