ضلع بدین میں گردو غبار کا طوفان آم کے باغات کو شدید نقصان

کچے آم درختوں سے گرگئے، پیداوار متاثر اور برآمدات کم ہونے کا خدشہ، بیوپاریوں کو بھاری نقصان کا سامنا


Nama Nigar April 03, 2014
کچے آم درختوں سے گرگئے، پیداوار متاثر اور برآمدات کم ہونے کا خدشہ، بیوپاریوں کو بھاری نقصان کا سامنا

تلہار اور نواح میں مٹی کا طوفان، آم کے باغات کو نقصان، کچے آم گرنے کی وجہ سے برآمدات متاثر ہونیکا خدشہ۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے تلہار اور نواح میں مٹی کا طوفان جاری ہے جس کی وجہ سے آموں کے باغات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، تیز ہوا کی وجہ سے کچے آم درختوں سے ٹوٹ رہے ہیں جو بازار میں 260 روپے کلو تک فروخت ہورہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کچے آموں کی چٹنی اچھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ آم خرید ہیں۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ ابھی سیزن شروع نہیں ہوا اس لیے کچا آم کم مارکیٹ میں آرہا ہے جیسے ہی کچے آم زیادہ مارکیٹ میں فروخت ہونگے۔

قیمت کم ہو کر 20 روپے فی کلو تک آجائیگی، دوسری جانب زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امسال آموں کی پیداوار کم ہونے کا امکان ہے اور ہوسکتی ہے ۔ یاد رہے کہ تلہار سمیت ضلع بدین میں آم کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے اور ضلع بدین کے آم ملک کے مختلف حصوں میں فروخت کیے جاتے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے دن اضافے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور آم کے باغات کے مالکوں کو اچھا معاوضہ نہیں ملتا جس کی وجہ سے مالکان اپنے باغات ٹھیکیداروں کو ہرسال ٹھیکے پر دے دیتے ہیں۔ آم کے باغات کے مالکان کا کہنا ہے کہ آم کی فصل پر اتنا خرچہ نہیں لیکن تیز ہوائوں کی وجہ سے ہر سال نقصان ہوتا ہے جس کی وجہ سے باغات ٹھیکے پر دیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں