شاہ چارلس سوم کو انڈہ مارنے والے نوجوان کو 6 ماہ قید

23 سالہ طالب علم نے گزشتہ ماہ شاہِ برطانیہ کو تین انڈے مارے تھے


ویب ڈیسک December 21, 2022
23 سالہ نوجوان نے عوامی مقام کے دورے پر شاہ چارلس سوم کو انڈے مارے تھے، فوٹو: فائل

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم پر انڈے پھینکنے والے 23 سالہ نوجوان کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی یارک کے طالب علم پیٹرک تھیلویل پر پُرتشدد برتاؤ اور کسی کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات کے تحت سزا سنائی۔

ملزم نے نومبر کے اوائل میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ کی جانب مکلی گیٹ بار کے دورے کے دوران یکے بعد دیگرے تین انڈے پھینکے تھے۔



نوجوان نے انڈے مارتے ہوئے نعرہ بھی لگایا تھا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے تعمیر ہوا ہے۔ تینوں انڈے شاہ چارلس سوم کے نہایت قریب گرے تھے۔

پولیس نے موقع پر نوجوان کو دبوچ کر تھانے منتقل کردیا تھا اور اب سماعت کے بعد نوجوان کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس واقعے کے ایک ماہ بعد ہی ایک شخص نے دوسرے شہر میں شاہ چارلس سوم کو انڈے مارے تھے۔ مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں