اسٹریٹ کرائم کی 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث 8 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد
ملزمان جنوبی افریقہ کےپاکستانی نژادتاجر کو قتل اور عائشہ نامی لڑکی سمیت کئی افراد کو زخمی بھی کر چکے ، ڈی آئی جی شرقی
نیوٹاؤن پولیس اورکورنگی صنعتی ایریا پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی60سے زائد وارداتوں میں ملوث2گروہوں کے8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان دوران ڈکیتی مزاحمت پر سائوتھ افریکن پاکستانی تاجر کو قتل اورعائشہ نامی لڑکی سمیت متعدد افراد کو زخمی بھی کرچکے ہیں،یہ بات ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ نے ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر واقع ایس ایس پی ایسٹ کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی،منیر شیخ نے مزید بتایا کہ نیوٹائون پولیس نے ایک کارروائی کے دوران راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون ، نقدی اور قیمتی اشیا چھیننے کی وارداتوں میں ملوث3 ملزمان رحیم سعید عرف منیا ولد عبدالسعید ، محمد عمیل عرف شکاری ولد محمد خالد اور سرتاج ولد اسلم خان کوگرفتار کر کے3 ٹی ٹی پستول برآمد کر لی،انھوں نے بتایا کہ گرفتار گروہ کا سرغنہ رٖحیم عرف منیا ہے جو کہ اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
گرفتار گروہ کے ملزمان25کے قریب اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان نے18مارچ کو نیو ٹائون تھانے کی حدود دائود پبلک اسکول کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران18سالہ لڑکی عائشہ دختر شہاب الدین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اور22 مارچ کونیوٹائون تھانے کی حدود دائود موڑ کے قریب جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد تاجر محمد فاروق جوکہ اپنی فیملی کے ہمراہ خریداری کے غرض سے طارق روڈ جا رہا تھا اسے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور بعدازاں فاروق دوران علاج ہلاک ہوگیا تھا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران متعدد افراد کو زخمی کرچکے ہیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے فیکٹری ملازمین ، سپلائی وینز سے موبائل فون ، نقدی اور قیمتی اشیاچھیننے والے5 ملزمان محمد طارق عرف چنگاری ولد لعل بادشاہ ، مسعود خان عرف شاہ جی ولد نسیم خان ، بشیر احمد ولد عمر خطاب اور شفیع الرحمن ولد محراب شاہ کو گرفتار کر کے5 ٹی ٹی پستول برآمد کر لیں، انھوں نے بتایا کہ گروہ کا سرغنہ طارق عرف چنگاری اس سے قبل2011 میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں جیل جاچکا ہے جبکہ ملزم طارق چنگاری ایس آر پی پولیس کی موبائل پر حملے میں بھی ملوث تھا جس میں4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے،گرفتار گروہ40 سے زائد لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔
مذکورہ گروہ کورنگی صنعتی ایریا میں نجی کمپنیوں کی سپلائی وینز سے4سے 5 ہزار روپے وصول کرتے تھے تاکہ کوئی دوسرا ڈکیت گروہ ان کمپنیوں کی سپلائی وینز کے ساتھ لوٹ مار کی وارداتیں نہ کرے ، انھوں نے بتایا کہ ایسٹ زون پولیس اسٹریٹ کرائم کے خلاف مضبوط حکمت عملی طے کر لی،اس سلسلے میں موٹرسائیکل اسکواڈ بھی قائم کردیا گیا ہے جس میں پاک فوج کے ریٹائرڈ پولیس اہلکار اور ایلیٹ کورس کے تربیت یافتہ 44موٹر سائیکلوں پر 88 پولیس اہلکار شہر کے مختلف علاقوں میں 12گھنٹوں کی 2شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ایسٹ زون پولیس نے ایسے 44 پوائنٹس کی نشاندہی کی ہے جہاں اسٹریٹ کرائم کی زیادہ وارداتیں ہوئی ہے اور 12پوائنٹس ایسے ہیں جہاں ٹریفک جام کی صورتحال میں گاڑیوں میں سوار افراد کی لوٹ مار کی جاتی ہے،پولیس اہلکار ان پوائنٹس پر ہونے والی وارداتوں پر قابو پائیں گے ۔