لانڈھی اور ایف سی ایریا میں 2 افراد نے خودکشی کرلی

26سالہ صائمہ نے دوپٹے سے پھندا لگالیا، کرنٹ لگنے سے محنت کش ہلاک


Staff Reporter April 03, 2014
26سالہ صائمہ نے دوپٹے سے پھندا لگالیا، کرنٹ لگنے سے محنت کش ہلاک۔ فوٹو: فائل

GALLE: لانڈھی اور فیڈرل کیپٹل ایریا میں خاتون سمیت 2 افراد نے خودکشی کرلی، تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر ساڑھے 5 میں مکان نمبر اے36 میں رہائش پذیر 26 سالہ صائمہ ناز زوجہ محمد احمر نے گلے میں دوپٹے کا پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کواپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا،ڈیوٹی افسر شیر اعظم نے بتایا کہ متوفیہ کی 7ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور صائمہ کا شوہر ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے،ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے،فیڈرل کیپٹل ایریا میں رہائش پذیر 17سالہ بابر ولد دلاور نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی،ایس ایچ او سلیم اﷲ قریشی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ بابر نے گھر والوں کی ڈانٹ پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے، پولیس تفتیش کررہی ہے،نصیر آباد میں قائم زیرتعمیر عمارت پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور احمد خان جا ں بحق ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں