پی سی بی کا 2014 والا آئین بحال 14رکنی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے

کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 2019 کے آئین کو بھی منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 2019 کے آئین کو بھی منسوخ کرنے کی منظوری دیدی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے بورڈ کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی طرف سے پی سی بی کے معاملات چلانے کیلیے تشکیل دیدی گئی کمیٹی سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھا گیا تھا، جس کو متعلقہ وزارت نے کابینہ اراکین میں سرکولیٹ کردیا گیا ہے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد 14 رکنی کمیٹی پی سی بی کے معاملات چلائے گی جبکہ وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال


کمیٹی کے ارکان میں شاہد آفریدی، شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، ایزد سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفٰی رمدے اور عارف سعید شامل ہیں۔

کمیٹی پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کرنے کیلئے 120 روز میں اپنا کام مکمل کرے گی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی سی بی کے 2014 والے آئین کو بحال کرکے 2019 کا آئین منسوخ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل رمیز راجا کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کا ارسال کی گئی تھی جبکہ گورننگ بورڈ ممبرز کیلٸے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کیے گٸے تھے۔
Load Next Story