گورنر پنجاب نے اسپیکر کی رولنگ مستر د کردی
آئین کا دفاع اور قانون کی پاسداری اسپیکر کی ذمہ داری ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کا جواب دیتے ہوئے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت حکم نامہ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے اسپیکر کی رولنگ مسترد کرنے سلسلے میں مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے اسپیکر سبطین خان کی رولنگ کے جواب میں 3 صفحات پر مشتمل جواب دیا جس میں گورنر کی جانب سے اسپیکر کی کل کی رولنگ کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ نے آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے آپ اس سے انحراف نہیں کرسکتے جب کہ آئین کا دفاع اور قانون کی پاسداری اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔
بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ اسپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کیلئے ذاتی پسند کو ملحوظ خاطر نہ رکھیں کیوں کہ آئین کے مطابق اسپیکر، ایمانداری اور غیر جانبداری سے آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کے پابند ہیں۔
مزید پڑھیں : اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ
یہ بھی پڑھیں : پنجاب سیاسی بحران؛ اسپیکر کا گورنر کی ایڈوائس پر اسمبلی اجلاس بلانے سے انکار
خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان گورنر پنجاب کے مس کنڈکٹ کے خلاف صدر پاکستان کو گورنر کی تبدیلی کیلئے خط لکھنے کا کہا تھا۔
ذرائع کے مطابق خط میں استدعا کی جائے گی کہ گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔
مزید پڑھیں : مسلم لیگ ق کے اراکین کا پرویز الہیٰ پر بھرپور اعتماد، فیصلوں کا اختیار دے دیا