وفاقی حکومت کا پنجاب میں ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

کوئی بھی سرکاری آفیسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی عمل کا حصہ نہ بنے، وزیر داخلہ کا سخت انتباہ


Amir Ilyas Rana December 21, 2022
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے پنجاب کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب میں امن و امان اور صوبے میں آئین و قانون کی عمل داری سے متعلق امور سرانجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ پنجاب رینجرز اور ایف سی کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: گورنر پنجاب نے اسپیکر کی رولنگ مستر د کردی

وزارت داخلہ کے ذرئع نے بتایا کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کوامن وامان قائم رکھنے،عوام کے جان ومال کی حفاظت اور اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں رانا ثنا اللہ نے یہ بھی واضح کیا کہ کوئی بھی سرکاری آفیسر یا اہلکارآئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے، بصورت دیگر اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے گورنر ہاؤس لاہور میں رینجرز تعینات کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلیے گورنر ہاؤس میں رینجرز تعینات کی جارہی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب رینجرز کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ گورنر پنجاب کی ہدایت پر حفاظتی اقدامات کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |