وزیراعلی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی معاملہ پر آج دن میں حتمی فیصلہ کیاجائے گا

گورنر بلیغ الرحمٰن وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، ذرائع


Amir Ilyas Rana December 22, 2022
فوٹو فائل

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر آج دن میں وزیر اعظم سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد سے پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے جس میں شدت آچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملہ آج دن میں طے کیا جائے گا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اس معاملے پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملہ پر آج دن میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں