
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار الاس پنڈالم کی بیوی آشا پنڈالم پچھلے کچھ دنوں سے لاپتی تھیں جس کے بعد تلاش کے دوران ان کی لاش ان کے گھر پٹھان امتھیٹا رہائش گاہ کی بالکنی سے لٹکی ہوئی ملی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار نے پولیس میں اپنی بیوی کی گمشدگی کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان کی تلاش کی گئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ آشا نے خودکشی کی ہے، اداکار کا کہنا ہے کہ جب وہ اوپر بچوں کے کمرے میں گئے تو بچے تو موجود تھے لیکن اہلیہ آشا موجود نہیں تھی جس کے بعد انہوں نے فوری پولیس کو فون کر کے بیوی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کی بیوی کی لاش الاس پنڈالم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے بعد تلاش کے دوران گھر کی بالکونی سے لٹکی ملی تاہم آشا کی موت کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
38 سالہ آشا کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے ذہنی دباؤ ، ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی ہے انہیں اپنے داماد یا کسی اور پر کوئی شک نہیں ہے اور نہ ہی وہ اسکی موت کی تحقیقات چاہتے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔