فیفا رینکنگ کون سی ٹیم کس پوزیشن پر براجمان ہے جانیے
برازیل بدستور نمبرون ہے
ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن فیفا کی نئی عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر فائز ہوگیا جب کہ برازیل بدستور نمبرون ہے۔
ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن ایک قدم آگے بڑھ کر فیفا کی نئی عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر فائز ہوگیا جب کہ برازیل بدستور نمبرون ہے، سیمی فائنلسٹ مراکش کی ٹیم 11 درجے ترقی ملنے کے بعد 11 ویں پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔
انگلینڈ بدستور پانچویں نمبر پر رہا، جرمن ٹیم تنزلی کے بعد امریکا سے پیچھے چلی گئی، فرانس ایک درجے بہتری سے تیسرے نمبر پر پہنچا، بیلجیئم کو 2 درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر جانا پڑا، نیدرلینڈز نے 2 درجے بہتری سے چھٹی پوزیشن قبضے میں کرلی۔
کروشیا کو 5 درجے بہتری نے ساتویں نمبر کا حقدار بنا دیا، اٹلی 2 قدم پیچھے ہٹنے پر آٹھویں نمبر پر چلا گیا، پرتگال حسب سابق نویں نمبر پررہا، اسپین 3 درجے تنزلی کے باوجود ٹاپ 10 کا آخری شریک ہے۔