صبح اُٹھتے ہی مارننگ شو میں ناچ گانےشروع ہوجاتے ہیں شبیر جان

شبیر جان نے سوال کیا کہ ہم گھروں میں بیٹھی خواتین اور بچوں کو ان ناچ گانوں سے کیا پیغام دے رہے ہیں


ویب ڈیسک December 22, 2022
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان نے مارننگ شوز میں دکھائے جانے والے مواد پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح اُٹھتے ہی مارننگ شوز میں ناچ گانے شروع ہوجاتے ہیں۔

شبیر جان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کے مارننگ شوز کلچر پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 'مارننگ شو میں صبح صبح ناچ گانے شروع ہو جاتے ہیں ہم اپنے گھروں میں بیٹھی خواتین اور بچوں کو ان ناچ گانوں سے کیا پیغام دے رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'پہلے پی ٹی وی کے ڈراموں میں ایسا کچھ نہیں ہوتا تھا اب صبح اُٹھتے ہی ناچ گانے ہونے لگتے ہیں بجائے اس کے اللہ کا نام لیا جائے اور کام پر جایا جائے'۔

انہوں نے کہا کہ 'کام پر جانے والے چلے جاتے ہیں اور جو گھر میں خواتین اور بچے رہ جاتے ہیں ان کیلئے یہ ناچ گانے رہ جاتے ہیں'۔



پاکستانی ڈراموں کے معیار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہم اب لوگوں کو دے کیا رہے ہیں وہی ساس بہو وہی لڑائی جھگڑے اور طلاق، جس ڈرامے کو دیکھیں اس میں یہی ہو رہا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم ڈراموں کے زریعے معاشرے کو سدھارنا چاہتے ہیں یا یہ چاہتے ہیں کہ ڈرامہ دیکھو اور تم بھی کھڑی ہوجاؤ، آواز اُٹھاؤ طلاق مانگو'۔

شبیر جان نے کہا کہ 'میں بھی اس ہی کنٹینٹ کا حصہ ہوں مگر میں کیا کروں میری روزی روٹی یہی ہے، اس کے علاوہ میں کیا کروں شاید میرا ایمان کمزور ہے ورنہ ہونے کو کیا نہیں ہو سکتا'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں