اسلام آباد سے شارجہ جانے والے  مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

فیصل آباد ائرپورٹ، چمن بائی پاس اور کوئٹہ میں بھی کارروائیاں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج


ویب ڈیسک December 22, 2022
مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ نمبر PA-212 سے شارجہ جانے والے خیبر کے رہائشی مُلزم کے پیٹ سے 53 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے ہیں۔

دوسری کارروائی میں فیصل آباد ایئرپورٹ فلائٹ نمبر FZ 372 سے بحرین جانے والےمُلزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 830 گرام میتھ آئس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم منڈی بہا الدین کا رہائشی ہے۔

دریں اثنا چمن بائی پاس کے قریب 2 مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1604 لیٹر ممنوع کیمیکل برآمد کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ ہزار گنجی چوک کے قریب ایک کارروائی میں بس سے 50 کلو چرس برآمد ہوئی۔ منشیات بس کی چھت میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں