ٹی ٹی پی کو اگر افغانستان سے مدد ملی تو بہت برا ہوگا وزیر خارجہ

ٹی ٹی پی کو افغانستان سے مدد فراہم کی گئی تو یہ پاک افغان تعلقات کے لیے برا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک December 22, 2022
پڑوسی ملک سے توقع ہے کہ وہ دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کی صلاحیت دکھائیں گے،بلاول بھٹو:فوٹو:فائل

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کو اگر افغانستان سے مدد یا سہولت فراہم کی گئی تو یہ پاکستان اورافغانستان کے تعلقات کے لیے برا ہوگا۔

انہوں نے کہ کہا افغان طالبان سے بات اب بھی کی جاسکتی ہے۔ ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے اور ہم اپنی سرزمین پر ان کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے پڑوسی ملک سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی نیت اور صلاحیت دکھائیں گے کیونکہ دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے بات ضرور کرنا چاہیے ہے لیکن بات کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کی پالیسی کی توثیق کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں