لندن پہنچنے والے طیارے کے پہیوں سے لاش برآمد

ہلاک شخص کے پاس سے کوئی شناختی دستاویزات برآمد نہیں ہوئیں، برطانوی پولیس حکام


ویب ڈیسک December 22, 2022
سیاہ فام شخص کی لاش طیارے کی صفائی کے دوران برآمد ہوئی:فوٹو:فائل

افریقی ملک گیمبیا سے لندن پہنچنے والے طیارے کے پہیوں سے لاش برآمد ہوگئی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانوی چارٹر ائیرلائن کی پرواز گیمبیا سے لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پرپہنچی تھی۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کی صفائی اور چیکنگ کے دوران سیاہ فام نامعلوم شخص کی لاش پہیوں سے برآمد ہوئی۔

برطانوی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص کے پاس کوئی ایسی دستاویزات برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کا نام ، عمر اور قومیت کے بارے میں پتا چل سکے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں