بدتمیزی کرنے پرائیرہوسٹس نے مسافرکوکھری کھری سنا دیں ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون فضائی میزبان کے رویے کو درست قرار دیا

مسافرنے ایک اور فضائی میزبان سے بھی بدتمیزی کی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

دوران پرواز بدتمیزی سے پیش آنے والے مسافر کو خاتون فضائی میزبان نے کھری کھری سنا دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز میں ائیرہوسٹس مسافرکو اس کی طلب کردہ چیز فراہم نہ کرنے کی وضاحت دینے کی کوشش کررہی ہیں۔اسی دوران مسافر ائیرہوسٹس پرغصہ کرتا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Memes | Comedy | Laughter 😂 (@_love_school_)






مسافر کی جانب سے چیخنے پر مشتعل ائیرہوسٹس نے جواب میں چلا کر کہا کہ میں ائیرلائن میں ملازمت کرتی ہوں آپ کی نوکر نہیں ہوں۔ آپ نے میری عملے کی ایک رکن کو رلا دیا۔ بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون فضائی میزبان کے رویے کو درست قرار دیتے ہوئے کہ کہا کچھ لوگ طیاروں میں سفر کے دوران عملے کو اپنا ذاتی ملازم سمجھتے ہیں اس رویے کی مذمت کی جانی چاہیے۔
Load Next Story