کے پی کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنیکا فیصلہ
سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس صورت میں چھٹیاں دی جا سکیں گیم اعلامیہ
خیبر پختونخوا حکومت نے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق محکمہ تعلیم نے سرد ترین علاقوں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کم کر کے 28 یا 29 فروری کی جگہ 15 فروری تک محدود کر دی ہیں۔
محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اگر میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس صورت میں چھٹیاں دی جا سکیں گی۔
صوبے کے سرد ترین پہاڑی علاقوں میں سردیوں کی تعطیلات یکم جنوری سے 15 فروری 2023 تک ہوںگی۔