میں پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ بھی خود خریدتا ہے بلاول

وزیر خارجہ نے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے تفصیلات بتادیں


ویب ڈیسک December 22, 2022
وزیر خارجہ نے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے تفصیلات سامنے رکھ دیں (فوٹو: فائل)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ بھی خود خریدتا ہے اور ہوٹل کا بل بھی خود ادا کرتا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نے اپنے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتا اور اگر ایسا کرتا بھی تو بطور وزیر خارجہ یہ میرا استحقاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو ہوا ہے، دیگر لوگ شاید چھٹی منانے بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں مگر میری محنت کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل گیا، میرے بیرون ملک دوروں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی فوائد حاصل ہوئے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹی پی کو اگر افغانستان سے مدد ملی تو بہت برا ہوگا، وزیر خارجہ

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ ہماری جی 77 اصلاحات کی دستاویز کو ملاحظہ کریں، دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی فنانشل ادارے امیر ممالک کے بجائے غریب ممالک کو فائدہ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں