عمران خان نے سب سے بڑے صوبے کو آیئنی بحران میں دھکیل دیا حمزہ شہباز

تحریک انصاف شرپسندی اور تصادم کی سیاست پر گامزن ہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب

فوٹو:فائل

رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے پنجاب کی سیاسی صورتحال سے متعلق کہا کہ عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو آیئنی بحران میں دھکیل دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب کے اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے پنجاب میں سیاسی گہما گہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے راہ فرار اختیار کر گئے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اب یہ گورنر کی صوابدید ہے کہ وہ کب وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہیں۔


اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان قابل مذمت ہے، تحریک انصاف شرپسندی اور تصادم کی سیاست پر گامزن ہے۔

 

پنجاب میں سیاسی ہلچل پر ان کا مزید کہنا تھا کہ دھونس دھمکی اور سینہ زوری کا آئینی اور قانونی حدود کے اندر جواب دیا جائے گا۔
Load Next Story