دہشت گردوں ان کے حامیوں اور ہمدردوں کا ناپاک گٹھ جوڑ توڑیں گے وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی سی ایم ایچ راولپنڈی آمد، بنوں آپریشن میں زخمی جوانوں اور افسران کی عیادت


خالد محمود December 22, 2022
فوٹو ایکسپریس نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا ہے اور بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں آپریشن میں زخمی افسران اور جوانوں سے سی ایم ایچ اسپتال میں ملاقات اور اُن کی عیادت کرتے ہوئے خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے جوانوں کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہدا اور ان کے اہل خانہ نے عوام کے تحفظ اور سلامتی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم ہر قسم کی دہشت گردی سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردوں، ان کے حامیوں اور ہمدردوں کے درمیان ناپاک گٹھ جوڑ توڑیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پرامن اور مستحکم ماحول کے قیام تک کوششیں جاری رکھیں گے، ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم کی جائے گی، کسی کو بھی قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن کو تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں