12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

مبین نے بچی کو چھت پر لے جاکر زیادتی کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہوگیا تھا، جسے گرفتار کرلیا


نعمان شیخ December 22, 2022
فوٹو ایکیسپریس

پنجاب پولیس نے 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پنجاب کے تھانہ چوہنگ کی پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبین کو گرفتار کیا، جس نے بارہ سالہ بچی کو چھت پر لے جاکر زیادتی کی کوشش کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق بچی کی والدہ بیٹی کی تلاش میں چھت پر آئی تو ملزم بچی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ چوہنگ پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: واہ کینٹ؛ 9سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

پولیس نے ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ کم سن بچوں کیساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزائیں دلوائی جارہی ہیں، گرفتار ملزم کو مضبوط چالان اور شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |