2022 کے ٹاپ 50 ایشین فنکاروں میں فواد خان کی دوسری پوزیشن
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو 13 واں، سجل علی کو 16 واں جبکہ صوفیہ علی 24 ویں نمبر پر موجود ہیں
برطانوی جریدے کی جانب سے 2022 کے پچاس ٹاپ ایشین فنکاروں کی فہرست جاری کی گئی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان دوسرے نمبر پر ہیں۔
پہلے نمبر پر بھارتی بلاک بسٹر فلم 'آر آر آر' کی جوڑی جونیئر این ٹی آر اور رام چرن موجود ہیں۔
ایسٹرن آئی کے مطابق فواد خان نے 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کے ساتھ سینما پر ایک شاندار واپسی کی ہے اور ان کی فلم نے پوری دنیا میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔
فہرست میں پانچویں نمبر پر پاکستان نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی بھی شامل ہیں جنہوں نے مس مارول سیریز سے شہرت کی بلندیاں حاصل کی ہیں۔
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو 13 واں، سجل علی کو 16 واں جبکہ صوفیہ علی 24 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
50 فنکاروں کی لسٹ میں پاکستان کی طرف سےعلی سیٹھی، شائے گل، رضوان احمد، ہمایوں سعید، حدیقہ کیانی اور کمیل ننجیانی بھی شامل ہیں۔