لڑکیوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کرنے پر افغان خواتین سراپا احتجاج متعدد گرفتار

کابل میں احتجاج کرنے والی خواتین کو لیڈیز پولیس نے گرفتار کر کے حراستی مرکز منتقل کیا


ویب ڈیسک December 22, 2022
فوٹو اے ایف پی

افغانستان میں لڑکیوں کیلیے تعلیم کے دروازے بند کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والی متعدد خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی اور کالج و یونیورسٹیز بند کرنے کے فیصلے کیخلاف خواتین نے کابل میں احتجاج کیا۔

احتجاجی خواتین نے امارات اسلامیہ حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کو بنیادی حقوق قرار دیا اور اس کو بحال کرنے کا پُروز مطالبہ کیا۔


خواتین کا کہنا تھا کہ 'طالبان کے لڑکیوں کو تعلیمی اداروں سے نکالنے پر ہماری مدد کریں اور حقوق دلوانے میں ہماری مدد کریں'۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاع آئی کہ احتجاجی مظاہرین کو خواتین پولیس نے منتشر کیا اور موقع سے ایک درجن سے زائد خواتین کو گرفتار کیا جن میں سے دو کو کچھ وقت کے بعد رہا کردیا گیا۔

اُدھر اسلامی تعاون تنظیم اور اسلامی ممالک نے بھی طالبان حکومت کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں