سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کا مغوی بیٹا زندہ ہے فرحت اللہ بابر

تحریک طالبان کے پاس موجود ہیں لیکن وہ سرکاری سطح پر اس کی تردید کررہے ہیں،سینیٹر پی پی پی


Online April 03, 2014
ایساہی دعویٰ سابق گورنر پنجاب کے مغوی صاحبزادے شہبازتاثیر کے بارے میں کرنا ممکن نہیں، گفتگو۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے حیدر گیلانی زندہ ہیں اور تحریک طالبان کے پاس موجود ہیں تاہم طالبان اس کی سرکاری سطح پر تردید کررہے ہیں۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان سینیٹرفرحت اللہ بابر نے بتایا کہ ان کے پاس موجود اطلاعات کے مطابق انھیں یقین ہے کہ یوسف گیلانی کے مغوی صاحبزادے حیات ہیں تاہم ایسا ہی دعویٰ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر کے بارے میں کرنا ممکن نہیں ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سے کچھ عرصہ قبل گفتگوہوئی تھی جس میں سابق وزیراعظم نے انھیں بتایا تھا کہ ان کے صاحبزادے حیدرگیلانی حیات ہیں اوراس حوالے سے ان کے تمام رابطے تحریک طالبان سے بھی ہیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق شروع سے ہی تحریک طالبان پاکستان نے سرکاری سطح پر اس بات کی تردید کی ہے کہ شہباز تاثیر اور حیدر گیلانی ان کے پاس موجود ہیں تاہم انھیں یقین ہے کہ دونوں مغوی ان کے پاس موجودہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں