روس کے سابق نائب وزیر اعظم یوکرینی فوج کے حملے میں زخمی

دمتری روگوزین روسی حکومت کے زیر اثر علاقے کے ایک ہوٹل میں تھے، جس کو یوکرینی فوج نے نشانہ بنایا


ویب ڈیسک December 22, 2022
فوٹو فائل

روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران سابق روسی نائب وزیر اعظم بمباری سے زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے سابق نائب وزیر اعظم دمتری روگوزین نے بتایا کہ وہ پیوٹن انتظامیہ کے زیر اثر علاقے کے ہوٹل میں 8 سال سے رہائش پذیر تھے جس پر یوکرین کی جانب سے بمباری کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے سابق نائب وزیر اعظم بمباری کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دمتری روگوزین مضافات میں قائم ہوٹل میں 8 سال سے مقیم تھے، اس عمارت کو روسی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 45 منٹ کر یوکرین کی فوج نے نشانہ بنایا۔ بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں