پی آئی اے اور نجی ائر لائنز کے اندورن ملک کرایوں میں کئی گنا اضافہ

کر سمس،موسم سرما کی تعطیلات اور نئے سال کی آمد کی وجہ سے ٹکٹیں بے انتہا مہنگی ہوگئیں


آفتاب خان December 22, 2022
فوٹو: فائل

پی آئی اے اور نجی ملکی ائر لائنز کمپنیوں نے اندورن ملک کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مہنگے ٹکٹوں کی فروخت کی اہم وجہ طلب اور رسد کے درمیان بہت زیادہ فرق کے سبب ہے،بیرون ملک ٹکٹوں کی قمیت میں بھی کئی گنااضافہ ریکارڈ ہورہا ہے۔

زرائع کے مطابق قومی ائر لائن کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ 36000 ہزار اور دو طرفہ کرایہ 71000 تک پہنچ گیا،ائر بلیو کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ 35000 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب سیرین ائر کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ ٹکٹ 38000 اور دو طرفہ کرایہ 65000 ہزار ہوگیا ہے،ائر سیال کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ 45000 ہزار اور دو طرفہ کرایہ 80000 ہزارروپے ہوگیایے۔

ذرائع کاکہناہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹکٹوں کی قیمت متوازن رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے،اس صورتحال کے سبب مسافر سخت پریشان ہیں،کرسمس اور موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کرایوں میں نمایاں کمی آنے کا امکان یے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |