سول ایوی ایشن کا 5 سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات عملے کے تبادلے کا فیصلہ
سی اے اے انتظامیہ نے تقرر و تبادلوں سے متعلق نئی پالیسی تیارکرلی،ذرائع
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف شعبہ جات میں 5 سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات افسران و اسٹاف کو نئی جگہ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے انتظامیہ نے تقرر و تبادلوں سے متعلق نئی پالیسی تیارکرلی جس کے تحت ایک ہی اسٹیشن پر 5 سال سے تعینات افسران و اسٹاف کو نئی جگہ تعینات کیا جائے گا۔
ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر شعبہ ایچ آر کو افسران و اسٹاف کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی، تمام شعبہ جات کے سربراہان کو 5 سال سے ایک ہی جگہ تعینات افسران و اسٹاف کی فہرستیں تیار کرکےہیڈکوارٹر بھیجنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔