اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی

اسٹینڈرڈز اینڈ پورز نے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگCCC+کردی

فوٹو: فائل

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈز اینڈ پورز گلوبل نے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ مائنس بی B-سے کم کرکے CCC+کردی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے بارے میں اپنے تجزیے میں کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر آئندہ سال بھی دباؤ برقرار رہے گا جو پہلے ہی ایک ماہ کے درآمدی بل کی ادائیگی تک محدود ہوچکے ہیں۔


ایجنسی کے مطابق پاکستان میں سیاسی بے یقینی میں آنے والے عرصہ کے دوران مزید اضافہ ہوگا کیونکہ اپوزیشن کی جانب سے نئے انتخابات کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھے گا۔

پاکستان کی موجودہ حکومت کی مدت اگست 2023میں ختم ہوگی اس مدت تک معاشی توازن پیدا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کا بھی کم امکان ہے۔
Load Next Story