ہتھیاروں سے متعلق پاکستانی درخواست مسترد نہیں کی امریکا

پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پرمبنی تعلقات بدستورقائم ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


INP April 03, 2014
پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پرمبنی تعلقات بدستورقائم ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو: فائل

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پرمبنی تعلقات بدستورقائم ہیں اوراس نے پاکستان کی جانب سے دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کی کوئی درخواست مسترد نہیں کی۔

بدھ کوامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہ امریکا ہتھیاروں کے حوالے سے اہم عالمی منڈی ہے۔ پاکستان اور امریکا سیکیورٹی کے حوالے سے کئی باہمی پروگرامز پرعمل پیرا ہیں، جن میں دفاعی شراکت داری اور صلاحیتوں میں اضافے کے معاہدے بھی شامل ہیں۔ اس وقت ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں پاکستانی درخواست کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم افغانستان میں موجود ای ڈی اے ہتھیاروں میں سے پاکستان سمیت کسی بھی ملک کوکچھ نہیں دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت متعدد ممالک کی جانب سے قابل رسائی ہتھیاروں کے لیے درخواستیں ملی ہیں۔ یہ ہتھیاردنیا کے مختلف خطوں میں موجود ہیں جہاں ان کی ذمے داری مخصوص افسران کے پاس ہے جبکہ ان کا بڑا اور اہم ذخیرہ امریکا میں موجود ہے، جس درخواست کو قابل غور سمجھا جاتا ہے اسے ان قابل رسائی ہتھیاروں کے ذخائر میں سے ادائیگی کر دی جاتی ہے۔تاہم ان کے تحفظ اور آمدورفت کی ذمے داری خریدار ملک ہی پر ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں