اگر کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان سے مدد ملی تو بہت بُرا ہوگا وزیر خارجہ
پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کررہا ہے، ہمیں افغانستان سے بھی یہی امید ہے، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ اگر کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان سے مدد ملی تو بہت بُرا ہوگا۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کیلیے ریڈ لائن ہے، اگر اُسے افغانستان سے مدد ملی تو بہت برا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف سخت کارروائی کررہا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ افغان حکومت بھی دہشت گردوں کے خلاف خالص نیت سے کارروائی کرے گی۔