ارجنٹائن میں میسی کی تصویر والے نوٹ جاری کیے جانے کا امکان
1978 کا ورلڈکپ جیتنے کے بعد یادگاری سکے جاری کیے گئے تھے
فیفا ورلڈکپ کے ہیرو لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ارجنٹائنی حکومت کی جانب سے یادگاری نوٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک نے فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کے 1000 پیسو کا یادگاری نوٹ جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر پہلے ہی میسی کی تصویر والے کرنسی نوٹ کا عکس گردش کررہے ہیں، جس کے فرنٹ پر میسی اور عقب میں فٹبال ٹیم کا نام درج ہے، البتہ ابھی تک حکومت کی جانب سے ایسا کوئی نوٹ جاری کرنے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: میسی کی ورلڈکپ ٹرافی تھامے ہوئے تصویر نے انسٹاگرام کا ریکارڈ توڑ دیا
واضح رہے کہ میراڈونا کی قیادت میں 1978 کا ورلڈکپ جیتنے کے بعد ارجنٹائن میں یادگاری سکے جاری کیے گئے تھے۔
اس سے قبل لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کی ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے کے بعد ٹرافی تھامے ہوئے تصویر نے انسٹا گرام پر نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔