بھارت میں طلبا کے ’لب پہ آتی ہے دعا‘ پڑھنے پرمسلمان اسکول پرنسپل معطل

ہندو انتہاپسندوں نے پرنسپل کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کروا دی


ویب ڈیسک December 23, 2022
اسکول پرنسیل کے خلاف انکوائری جاری ہے:فوٹو:فائل

بھارت میں طلبا کے 'لب پہ آتی ہے دعا' پڑھنے پر اسکول کی پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے اسکول میں طلبہ کے اسمبلی میں علامہ اقبال کی نظم ' لب پہ آتی ہے دعا' پڑھنے پرمسلمان خاتون پرنسپل ناہید کو معطل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اسمبلی کی ویڈیو میں بچوں کو ' میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو' پڑھتے دیکھ کر ہندوانتہاپسندوں نے اسکول کے پرنسپل کے خلاف رپورٹ درج کروائی۔ یہ نظم منظور شدہ نصاب میں شامل نہیں ہے۔ریاست کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ہندو انتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے پرنسپل کومعطل کردیا۔پرنسپل کے خلاف انکوائری جاری ہے۔



نظم 'لب پہ آتی ہے دعا ' علامہ اقبال نے 1902 میں لکھی تھی۔ اس قبل 2019 میں بھی پیلی بھیت شہرکے ایک اسکول پرنسپل کو بھی طلبا کی جانب سے یہ نظم پڑھنے پر معطل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں