پنجاب کی صورت حال کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل موخر

اسمبلی تحلیل رکنے کے باعث صوبائی حکومت کو کام کرنے کی مزید مہلت مل گئی


ویب ڈیسک December 23, 2022
اسمبلی تحلیل رکنے کے باعث صوبائی حکومت کو کام کرنے کی مزید مہلت مل گئی ۔

پنجاب کی صورت حال کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل بھی موخر ہوگئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اعلان کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کو آج 23 دسمبرکو تحلیل ہونا تھا۔ مگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر کے باعث کے پی اسمبلی کی تحلیل بھی موخر ہوگئی۔

اسمبلی تحلیل رکنے کے باعث صوبائی حکومت کو کام کرنے کی مزید مہلت مل گئی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا، کابینہ بھی تحلیل

صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان جب بھی اشارہ کریں اگلے پانچ منٹ میں اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔