منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات

اشتر اوصاف علی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور


ویب ڈیسک December 23, 2022
اشتر اوصاف علی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور

صدر مملکت نے منصور عثمان اعوان کی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت دی۔ صدر مملکت نے اشتر اوصاف علی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ بھی منظور کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں