عدالت کو گیارہ جنوری تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے فواد چوہدری

عدالت میں جمع ہونے والے بیان حلفی سے متفق نہیں، اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گے چاہیے ایک دن یا ہفتہ لگے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک December 23, 2022
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت نے جو بیان حلفی لیا پی ٹی آئی اُس سے اتفاق نہیں کرتی، لاہور ہائیکورٹ کو گیارہ جنوری تک اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت میں ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا اور لاہور ہائیکورٹ نے گورنر کا وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا، عدالتی فیصلے کے مطابق گورنر مس کنڈیکٹ کے مرتکب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے چیف سیکریٹری آکر بتائیں گے کہ انہیں نوٹی فکیشن جاری کرنے کیلیے کس نے مجبور کیا اور نوٹی فکیشن کس نے جاری کروایا، گورنر کے غیرآئینی اقدام کو عدالت نے مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت نے جو بیان حلفی لیا پی ٹی آئی اُس سے اتفاق نہیں کرتی، ہم نے بیان حلفی دیا کہ آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی چاہیے ایک ہفتے یا دو دن میں ہوں، ہم بیان حلفی کے حق میں تھے، عدالت کے کہنے پر ہی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں