عدالت میں بیان حلفی اس لیے دیا کہ ہمارا ہدف کچھ اور ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی

میرے اور گورنر کے درمیان جھگڑے کا نزلہ پرویز الہیٰ پر گرایا جارہا ہے اور انہیں بلاوجہ سزا دی جارہی ہے، سبطین خان


ویب ڈیسک December 23, 2022
فوٹو فائل

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی سبطین خان نے کہا ہے کہ گورنر اور میرے درمیان جھگڑے میں پرویز الہیٰ پر نزلہ گرایا جارہا ہے، عدالت میں بیان حلفی اس لیے جمع کرایا کہ ہمارا عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کے بعد اصل ہدف کچھ اور ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ تین دن سے جو کہہ رہا تھا وہ سچ ثابت ہوا، گورنر اپنی اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں
اب یہ بتائیں کہ میرا موقف درست نکلا یا گورنر صاحب کا، چوہدری پرویز الہی کو سزا نہیں ملنی چاہیے تھی۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا

انہوں نے کہا کہ میرا اور گورنر کا جھگڑا چل رہا ہے، جب میرا گورنر سے مسئلہ ختم ہوگا تو ہی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا، اس جھگڑے میں چوہدری پرویز الہی پر ایسے ہی نزلہ گرایا جارہا ہے۔

سبطین خان نے کہا کہ آرٹیکل 130 کی شق 7 میں کہا گیا ہے کہ گورنر نیا اجلاس بلائیں گے جس میں اعتماد کے ووٹ کا کہا جائے گا، پہلے انہوں نے عدم اعتماد بھیجی جب میں نے ٹی وی پر نقطہ اٹھایا تو آج صبح تحریک واپس لے لی جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر والی عدم اعتماد اپوزیشن نے واپس نہیں لی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کو گیارہ جنوری تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، فواد چوہدری

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عدالت میں بیان حلفی اس وجہ سے دینا پڑا کہ جب اعتماد کا ووٹ اور عدم اعتماد ختم ہو تو ہمارا اصل ٹارگٹ کچھ اور ہے۔ صدر کو بھجوانے کے لئے ہمارا لیٹر تیار تھا جب اڑھائی بجے کام ہوگیا تو ہم عدالت گئے، میں جلد بازی نہیں کرتا اور مجھے تھا کہ ہمارا صدر کو لکھا خط رکاوٹ نہ بن جائے۔
خط روکنے کی وجہ یہ بھی تھی کہ عدلیہ کا فیصلہ سنائے تو پھر خط بھجوایا جائے۔

سبطین خان نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق اب ہم 11 جنوری تک اسمبلی تحلیل نہیں کرسکتے، عدالت اگر طلب کرتی ہے تو میں حاضر ہوں، اگر بلایا گیا تو ضرور پیش ہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں