پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے 2014 کے کلبز کو بحال کردیا

کمیٹی نے 2019 کی کلبز اسکروٹنی کو مسترد کردیا، فیصلے سے جلد کلبز کو آگاہ کیا جائے گا، ذرائع


Muhammad Yousuf Anjum December 23, 2022
فوٹو پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے دویزار انیس کی کلبز اسکروٹنی مسترد کرکے دوہزار چودہ کے کلبز کو بحال کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق سربراہ رمیز راجہ کی ہدایات پر ہونے والی کلبز اسکروٹنی کے بارے میں پہلے سے موجود متعدد شکایات پر پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے کی گئی کلبز اسکروٹنی کو ختم کردیا ہے۔ اس حوالے سے کلبز ممبران کو مرحلہ وار آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب دوہزار چودہ کے کلبز سسٹم کی بحالی پر منتظمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نجم سیٹھی کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں