کراچی میں ٹارگٹ کلرز آزاد ایک گھنٹے کے دوران 3 افراد قتل

میمن گوٹھ میں مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم ان کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں، پولیس


ویب ڈیسک April 03, 2014
گزشتہ روز بھی منگھوپیر کی میانوالی کالونی سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ فوٹو؛ فائل

شہر میں پولیس اور رینجرز کے دعوں کے باوجود ٹارگٹ کلرز دندناتے پھر رہے ہیں اور آج بھی صرف ایک گھنٹے کے دوران 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، دونوں کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے، مقتولین نے قمیض شلوار پہن رکھی تھی اور ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم ان کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد ہی ان کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔

فائرنگ کا ایک اور واقعہ سرجانی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی منگھوپیر کی میانوالی کالونی سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں