گورنر پنجاب کے خلاف قرارداد منظور

گورنر پنجاب کے خلاف قرار داد پی ٹی آئی رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال نے پیش کی


ویب ڈیسک December 23, 2022
فوٹو فائل

پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے پر گورنر بلیغ الرحمان کیخلاف قرار داد منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن میاں اسلم اقبال نے گورنر کے خلاف قرار داد پیش کی اور وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کو 'غیر آئینی و غیر قانونی' قرار دیا۔ قرارداد میں وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ سے پراعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔

ایوان نے گورنر کے خلاف پیش کی جانے والی قرار داد کو کثرت رائے سے منظور کیا جبکہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے اس دوران ہنگامہ آرائی کی گئی اور پھر اپوزیشن نے اجلاس کا واک آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |